ملک دشمن بیان پر نواز کو شرم آنی چاہیے،جلد اڈیالہ جیل ہونگے،جہانگرین ترین

ملک دشمن بیان پر نواز کو شرم آنی چاہیے،جلد اڈیالہ جیل ہونگے،جہانگرین ترین

لودھراں ( نمائند ہ پا کستا ن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے گزشتہ روز لودھراں میں مصروف دن گزارا ۔اپنی رہائش گا ہ پر پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔ جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی رہنماڈاکٹر شیر محمد اعوا ن،نواب امان اللہ خان،میاں شفیق ارائیں،(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

چوہدری زوار وڑائچ ، طاہر خان ملیزئی ،ملک آصف اعوان،حافظ صدیق ارائیں، رانا ارسلان خان ، ملک شاہ نواز کلیار،چوہدری اعجاز یوسف،چوہدری نثار ودیگر نے ملاقات کی ۔ حال ہی میں ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونیو الے ملک احمد نواز نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ورکرز اور سپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ نوازشریف نے ملک دشمن بیان دے کر ثابت کیا ہے کہ اسکی اصل وفاداری پاکستان دشمن بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ سے ہے۔ نوازشریف کے بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ملک دشمن بیان پر نوازشریف کو شرم آنی چاہیے۔مودی کی زبان بولنے والا نوازشریف جلد اڈیالہ جیل میں ہوگا۔جہانگیر خان ترین نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ جنرل الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے انشاء اللہ عمران خان کو وزیر اعظم بنا کردم لیں گے۔جہانگیر خان ترین نے یونین کونسل سعداللہ پور میں پارٹی کے سرگرم کارکن مشتاق ٹوبہ کی عیادت بھی کی جبکہ پی ٹی آئی کارکن راؤ طار ق حنیف کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔جہانگیر ترین سے مظفر گڑھ،رحیم یار خان،پاکپتن سمیت مختلف اضلاع سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی ملاقاتیں کیں۔جہانگیر ترین نے بہاولپور میں پی ٹی آئی رہنما احمد بخاری کے بیٹے کی شادی پر انہیں مبارک باد پیش کی ۔اس موقع پر ملک اصغر جوئیہ ، میاں نبیل الرحمان، تحسین گردیزی بھی موجو دتھے۔

جہانگیر ترین

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...