محکمہ صحت کی نجکاری کیخلاف ہسپتالوں میں ہڑتال ، تالا بندی ، احتجاجی مظاہرے ، دھرنے

محکمہ صحت کی نجکاری کیخلاف ہسپتالوں میں ہڑتال ، تالا بندی ، احتجاجی مظاہرے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،خانیوال(خبرنگار خصوصی،بیورو نیوز)محکمہ صحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ضلع ملتان کی طرف سے دفتر محکمہ صحت دیہی مراکز صحت‘رورل ہیلتھ سنٹرز،ضلع وتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تالا بندی کے دوسرے روزایمرجنسی چلتی رہی اور باقی تمام ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال اورتالابندی کی گئی اور ایک ہی مطالبہ تھا کہ محکمہ صحت کو کبھی بھی ایک پرائیوٹ PHFMCکمپنی کے حوالے نہیں کرنے دیں گے۔ کیونکہ اس سے محکمہ صحت کے ملازمین کااستحصال اور معاشی(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

قتل ہورہا ہے۔ محکمہ صحت کے ملازمین کا یہ متعلقہ فیصلہ ہے کہ سرکاری وسائل کو اپنے من پسند ٹھکیداروں،خریداروں اور نام نہاد کمپنیوں کو فروخت کرنے سے ہر صورت روکنا ہے۔ گورنمنٹ دباؤ کے ذریعے محکمہ صحت کو پرائیوٹ کمپنیوں کے حوالے کرنا چاہتی ہے جوکہ ایک سراسر غلط اورغیرقانونی اقدام ہے۔گورنمنٹ کے اس غلط اقدام کوروکنے کیلئے گزشتہ روزکو ضلع ملتان کے تمام ملازمین دفتر محکمہ صحت میں اکٹھے ہوئے۔ اوردفتر میں مکمل تالابندی کرکے شدید احتجاج کیا اور دھرنا دیا ۔ دھرنے سے محکمہ صحت کی یونین کے عہدادران نے خطاب کیا ۔اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ نجکاری کے عمل کوفوری روک دیا جائے اور حکومت پنجاب محکمہ صحت کو اپنی تحویل میں رکھے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اٹھارٹی ملتان ceoہیلتھ آفس میں ۔لیڈی ہیلتھ ورکرز ضلع ملتان کی صدر میڈم شازیہ ارشد آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری مقبول احمد گجر، ڈاکٹر بابر شریف، ڈاکٹروقار احمد، ڈاکٹر محمد اسد، شہباز شریف ہسپتال کے صدر ڈاکٹر محمد آصف الائیڈ ہیلتھ پرفیشنل ملتان کے صدر جمیل احمد،رانا محمد طفیل، لیڈی ہیلتھ وزیٹر پنجاب کی صدر میڈم خالدہ پروین، ضلع ملتان کی صدرمیڈم نزھت اور جنرل سیکرٹری بشرہ خانم، روبینہ ناز، ڈاکٹر عطا الرحمن،پیرا میڈیکس اور ڈینگی سٹاف سے محمد فہیم،عمیر احمد، محمد شیعب، سخاوت علی، جواد احمد، ابوبکرریحان بھٹی، محمد حمزہ، احمد یار، سید سجاد رضا، محمد کامران شاہ، محمد رمضان اکرم اور عامر جعفر پیرا میڈیکس شہباز شریف ہسپتال کے صدر ملک عمران یوسف،سنیئر لیڈر محمد وقاص اور پریس سیکرٹری محمد عقل،نشتر ہسپتال کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف ساقی ایپکا سے محمد شفیق سیال، عزیز اللہ، فقیر حسین حیات، ملک طاہرحسین نے خطاب کیا۔تمام ملازمین اور عہدادران نے یہ متفقہ طو ر پر فیصلہ کیا کہ آج مکمل طور پر دیہی مراکز صحت،رورل ہیلتھ سنٹرز THQ,DHQاور ٹاؤن ہسپتالوں کی تالا بندی کی جائے گی اور بائیومیٹرک حاضری نہیں لگائی جائے گی اور تمام سٹاف کی حاضری دفتر کیڈر وائذ لگائی جائے گی۔ دفتر محکمہ صحت میں احتجاج اور دھرنا دیا جائے گا اور دفتر محکمہ صحت بھی مکمل تالا بندی کی جائے گی۔خانیوال سے بیور و نیوز کے مطابق محکمہ صحت کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر احتجاج ‘ہسپتالوں میں تالہ بندی‘تفصیل کے مطابق محکمہ صحت کی نجکاری کے خلاف سینکڑوں ہیلتھ ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی آمد پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایپکا صدر ہیلتھ یونٹ محمدشہزاد، صدر کمپیوٹرایسوسی ایشن محمدانوار حسین، صدر سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر راجہ آصف ،صدر ویکسی نیٹر طارق محمود، ڈسپنسر صدر رانا محمدسلیم، صدر ایل ایچ وی روبینہ حبیب، نائب صدر ایپکا عمران کمبوہ، جنرل سیکرٹری ایپکا مسعود الرحمن ودیگر نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب محکمہ صحت کو پی ایچ ایف ایم سی کمپنی کے حوالے سے سرکاری ملازمین کا استحصال اور معاشی قتل بند کیا جائے انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ کمپنی سرکاری وسائل کو اونے پونے خرید کر ملک میں بے روزگاری کا ایک بڑا بحران برپاکر کے بچوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کررہی ہے ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے ۔حکومت محکمہ صحت میں لوٹ سیل کے ذریعے ہسپتالوں میں موجود لیباٹریز اور بلڈ بینک سمیت دیگر شعبہ جات کو من پسند نام نہاد ٹھیکیداروں کو فروخت کرنا چاہ رہی ہے جو ہم ہرگز نہیں ہونے دیں گے ۔ضلع خانیوال میں وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر تمام ہسپتالوں میں تالہ بندی کی گئی ۔