ڈیڑھ کروڑ غبن میں ملوث لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر نے تفتیش تبدیلی کی درخواست دیدی

ڈیڑھ کروڑ غبن میں ملوث لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر نے تفتیش تبدیلی کی درخواست دیدی

ملتان(نمائندہ خصوصی)محکمہ ہائی وے ملتان میں ڈیڑھ کروڑ کے غبن میں ملوث لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر محمد وسیم نے ڈی جی اینٹی کرپشن(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کو تفتیش تبدیل کرنے کی درخواست دے دی ہے،معلوم ہوا ہے سابق لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر صوبائی ہائی وے محمد وسیم نے ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان کو دی گئی درخواست میں بیان کیا کہ اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان نے لینڈ ایکوزیشن میں 1کروڑ60لاکھ روپے کے غبن کا مقدمہ درج کررکھا جوکہ حقائق کے منافی ہے تفتیشی افسر حقائق کو نظر انداز کرکے میرٹ پر تفتیش نہیں کررہا بلکہ سائیل کو ذمہ دار قرار دے رہا ہے لہذا ملتان ریجن سے تفتیش تبدیل کرنے کی اجازت دی جائے جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

درخواست

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...