سعودیہ میں مقیم ڈیرہ کا رہائشی نوجوان ڈینگی وائرس کے باعث دم توڑ گیا میت پاکستان لانے کیلئے انتظامات جاری

سعودیہ میں مقیم ڈیرہ کا رہائشی نوجوان ڈینگی وائرس کے باعث دم توڑ گیا میت ...

جھوک اترا (نمائندہ پاکستان)ڈیرہ غازی خان کا رہائشی نوجوان 40 سالا حاجی طاہر ندیم آرائیں جو کہ 15 سال سے سعودی عرب میں(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

مقیم تھا۔گزشتہ منگل کے روز بخار ہونے پر ہسپتال علاج معالجہ کیلیے رجوع کرنے پر ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔علاج کی سہولت نہ ہونے سے ڈینگی وائرس کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکا اور جان بحق ہوگیا علاج کے لیے پاکستان لانے کی کوشش ناکام ہوئی۔اب میت پاکستان لانے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں سوگوران میں والدین ،بیوہ اور ایک بچی شامل ہیں۔

ڈینگی وائرس

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر