خان پور،شہری کے مبینہ قتل پر تاجروں کا شدید احتجاج،ملزمان فوری گرفتار نہ ہوئے تو ہڑتال کرینگے،مفتی طاہر ذیشان قادری

خان پور،شہری کے مبینہ قتل پر تاجروں کا شدید احتجاج،ملزمان فوری گرفتار نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور(تحصیل رپورٹر) لڑائی یا مبینہ ڈکیتی کی واردات گزشتہ رات ٹیلفون ایکسچینج کے قریب لڑائی یا مبینہ ڈکیتی کی واردات میں دو(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

افراد جنید قریشی اور زبیر قریشی پر حملے کے نتیجے میں جنید قریشی جاں بحق اور زبیر شدید زخمی تھا اس حوالے سے سٹی پارک میں جاں بحق ہونے والے جنید قریشی کا نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تاجران کا احتجاج ۔احتجاج صدر انجمن تاجران خان پور مفتی طاہر ذیشان قادری کی سربراہی میں کیا گیا مفتی طاہر ذیشان قادری نے کہا کہ قتل کی سنگین واردات کی تاجران پُر زور الفاظ میں مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے شہر میں جنازہ تک شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال د ی تھی لیکن انتظامیہ کے کہنے پر اپنی یہ کال واپس لیتے ہیں اور انتظامیہ کو 3دن کا ٹائم دیتے ہیں کہ جنید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اگر انتظامیہ نے ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو پھر اگلا لائحہ عمل کے ہم خود ذمہ دار ہوں گے اور پورے ضلع ،شہر میں ہڑتال کر دیں گے۔