مون سون سیزن کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا جائے،خرم آغا

مون سون سیزن کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا جائے،خرم آغا

ملتان ( نمائندہ خصوصی)صوبائی سیکرٹری ہاو سنگ اربن ڈو یلپمنٹ اینڈ پیلک ہیلتھ انجینئرنگ کیپٹن (ر) محمد خرم آغا نے کہا ہے کہ مو ن سون سیزن کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکو مت صو بہ بھر میں پیشگی اقدامات کر رہی ہے ملتان سمیت تمام واسا کو اپنی اپنی حد ود میں سیوریج(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

لائنو ں ، نالو ں کی صفائی کا کام جنگی بنیادوں پر مکمل کر نے اور اپنے زیر انتظام تمام مشینر ی کو 100 فیصد درست اور آپر یشنل حالت میں رکھنے کا حکم دے دیا ہے تا کہ مو ن سون بارشوں کے دوران شہری علاقوں سے بارش کے پانی کی بر وقت نکاسی کی جاسکے اور باران رحمت شہر یو ں کے لیے زحمت کا سبب نہ بنے انہوں نے خیالات کا اظہار مو ن سون سیزن کے حو الے سے واسا کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو چیک کر نے کے لیے فیلڈ میں دورہ ،کمشنر ملتان آفس میں بر یفنگ اور سو رج میانی روڈ پر کر اؤن فیلئیر کے باعث فیڈر بس دھنسنے کے مقام کا جائزہ لیتے ہو ئے کیا ،کمشنر ملتان ڈو یژن کیپٹن (ر)بلال بٹ ، ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل ، ایڈیشنل ڈائر یکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا رضوان قدیر اور منیجنگ ڈائر یکٹر واسا راؤ محمد قاسم و دیگر افسران بھی موقع پرمو جو د تھے صوبائی سیکرٹری ہاو سنگ محمد خر م آغا نے نادرن بائی پاس ، انر بائی پاس ڈسپوزل اسٹیشنو ں ، نانڈلہ چو ک اور نادرن بائی پاس سلج کیئریئر ، سورج میانی ویسٹ واٹر ٹر ٹیمنٹ پلانٹ اور نئے نالہ کی تعمیر کے مقامات کا بھی دورہ کیا انہوں نے نانڈلہ چو ک پر سیو ریج نالہ کی صفائی پر مامور ٹیم میں بزرگ سیور مین سے مصافہ کیا اور نالہ کی بہترین صفائی کر نے پر شاباش دی ، منیجنگ ڈ ائر یکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے اس دوران بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ مو ن سون سیزن کے حو ا لے سے خصو صی پلان تشکیل دے دیا گیا اور شہر بھر میں سیوریج لائنو ں اور واسا کے زیر انتظام نالو ں کی ڈی سلٹنگ باقاعدہ شیڈول کے مطابق کر وائی جا رہی ہے جبکہ بارشوں کے دوران کسی بھی ایمر جنسی صو رتحال سے نبر د آزما ہونے کے لیے (83) ڈی واٹرنگ سیٹ ،(12 )سکر مشین ، (12)جیٹنگ مشین سمیت جنر یٹرز اور دیگر مشینری بالکل درست حالت میں اور آپر یشنل ہے ، سیکرٹر ی ہا و سنگ نے مو ن سون سیزن کے انتظامات کے حو الے سے واسا ملتان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ سورج میانی روڈ پر کر اؤن فیلئیر کے باعث فیڈر بس دھنسنے کے واقعہ پر اعلی سطحی انکو ائر ی کمیٹی تشکیل دے کر (48)گھنٹے کے اندر رپورٹ طلب کر لی انکوا ئری کمیٹی کے کنو ینر چیف انجینئرایم ڈی اے ، ڈ ائر یکٹر پھاٹا ، ڈ ائر یکٹر انجینئر نگ ایم ڈی اے اور نیسپاک کا نمائندہ بطور شامل ہو نگے کمیٹی کر اؤن فیلیئر اور فیڈر بس حادثے کی تحقیقات کے ساتھ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے بھی اپنی سفارشات مر تب کر کے رپو رٹ پیش کرے گی۔

خرم آغا

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر