طلال چوہدری کی توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کرنیکی استدعا مسترد

طلال چوہدری کی توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کرنیکی استدعا مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کی دو ہفتے کیلئے توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21مئی تک ملتوی کردی ۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کیخلا ف توہین(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
عدالت کیس کی سماعت کی تو طلال چوہدری نے پیش ہوکرموقف اپنایا میرے وکیل یہاں نہیں ہیں اسلئے کیس کی سماعت ملتو ی کی جائے ۔ عدالتی استفسار پر انہوں نے بتایا میرے وکیل نجی مصروفیت کی وجہ سے کوئٹہ میں ہیں، جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا آپکے وکیل کا کیس یہاں لگا ہوا ہے توانہیں یہاں ہونا چاہیے تھا ، طلال چوہدری نے کہامیرے ساتھی ایم این اے کی وفات ہو گئی ہے میں اسکے جنازے میں بھی شریک نہیں ہوسکا اس پر جسٹس گلزار احمد نے کہا ایم این اے کے انتقال پر افسوس ہے ہم انتقال پر انا للہ و انا علیہ راجعون پڑھ دیتے ہیں ، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔
استدعا مسترد

B