نوازشریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ سے 23مئی کو جواب طلب

نوازشریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان محمدنوازبھٹی نے سابق(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف غداری کامقدمہ درج کرنے کی درخواست پرایس ایچ اوتھانہ کینٹ سے23 مئی کوجواب طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں تحریک انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدرغلام مصطفی چوہان نے درخواست دائرکی تھی کہ 11 مئی کوملتان ائیرپورٹ پر سابق وزیراعظم نے انٹرویودیاجو کئی اخبارات اورچینلزپرنشرہواکہ پاکستان کی کالعدم تنظیمیں انڈیاکے ممبئی حملوں میں ملوث ہے اوریہ سب کارروائی پاکستان کی شہ پرہورہاہیاوریہ وزیراعظم کے حلف کی خلاف ورزی ہے جبکہ ملک کے اربوں کھربوں لوٹ کرنااہلی کے بعد پاکستان کودنیامیں بدنام کیاہے۔اس طرح پاکستان میں دہشت گردی میں 70 ہزاراورکشمیر میں لاکھوں افرادکی شہادتوں پرخاموش رہنااورمودی کے مؤقف کی تائیدکرناپاکستانی قوم کے لئے ناقابل برداشت ہے اورغداروطن کی ریاست میں جگہ نہیں ہے اس لئے ان پر آئین کے آرٹیکل 6 کااطلاق ہوتاہے جبکہ کلبھوشن یادیواوررمضان شوگرمل میں بھارتی کارندے رکھنے کے بارے اب تک جوبیانیہ ہے وہ بھی پاکستان کے خلاف ہے جس سے پاکستان کی سالمیت کو خطرہ ہے۔جس پرپولیس کومقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دی لیکن اس پرٹال مٹول سے کام لے کرلاقانونیت کی جارہی ہے۔اس لئے پولیس کومقدمہ درج کرنے کاحکم دیاجائے۔

غدار مقدمہ درخواست

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر