مخالفین نواز شریف جیسا محب وطن ڈھونڈ کر تو لائیں:مریم نواز
بونیر(نیوز ایجنسیاں )سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی و مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما مریم نوازنے کہا ہے نواز شریف اس دھرتی کا سپوت اور عوام کا رشتہ30سال سے قائم ہے ، انہیں کسی سے محب وطن ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ،یہ کتنی عجیب بات ہے جو ڈر گیا وہ لاڈلہ اور جو ڈٹ گیا وہ غدار عوام نواز شریف کیخلاف پروپیگنڈے کا الیکشن میں منہ توڑ جواب دیں گے۔نوازشریف کو غداری کہنے والو پہلے مجھے نواز شریف سے زیادہ محب وطن تو ڈھونڈ کر لادوگزشتہ روزبونیر میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا مزید کہنا تھا نوازشریف سے عوام کی محبت روز بروز بڑھتی جارہی ہے ووٹ کوعزت دو کا جو جھنڈا اٹھا کر چلے ہیں امید ہے نو جو ا ن اپنے ووٹ کوعزت دلا کر رہیں گے ۔ عوام ووٹ دے کر جس کو ایم این اے ،ایم پی اے وزیر یا وزیراعظم بناتے ہیں وہ ووٹ نہیں عوام کی طا قت ہوتی ہے، جب عوامی نمائندوں کو کرپٹ ، غدار ٹھہرایا جاتا ہے ۔ میں پوچھتی ہوں ضرب عضب اور ردالفساد کی کامیابی کو نڈر و بے خوفی سے لیڈ کرنیوالا کیا غدار ہوسکتا ہے؟ ۔ کیا بلوچستان کی محرومیوں کو دور اور قومی دھارے میں لانے پاکستان سے جوڑنے والا اورصوبوں کو قر یب لانیوالا ،5سال دھرنے برداشت کرنیوالا کیا غدار ہوسکتا ہے؟کیا سازشوں کے باوجود ملک سے اندھیرے اور دہشتگردی ختم کر نیوالا غد ار ہوسکتا ہے ۔ کیا آپ کے ووٹ آپ کے حق حکمرانی آئین وقانون کی بالا دستی کی بات کرنیوالا غدار ہوسکتا ہے ؟۔ کیا اقوام متحدہ میں بر ہا ن وانی اور بلوچستان میں ہونیوالی دخل انداری کا ثبوتوں کیساتھ مقدمہ پیش کرنیوالا غدار ہوسکتا ہے؟ 30سال سے عوام کا بار بار ووٹ کے ذریعے نوازشریف کو اعتماد سے نوازنا ہی ان کیلئے سب سے بڑی حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ ہے ۔ آپ کے ووٹ سے آیا ہوا تو غدار ٹھہرایا جاتا ہے ، دوسری طرف کون ہیں وہ لوگ جنہوں نے پاکستان کو دہشتگردی کے اندھیروں میں دھکیلا اور اپنے وطن کے بیٹے اور بیٹیاں غیر ممالک کے ہاتھوں ڈالروں کے عوض فروخت کیا ۔ کون ہیں وہ لوگ جنہوں نے ججوں کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور گھر بھیج کر نظر بند کیاا ور بعد میں ایمرجنسی نافذ کر دی کون ہے محب وطن جس نے اپنا اقتدار بچانے کی خاطر پاکستان کے عوام کا خون خیبر سے کراچی تک بہایا کون ہیں وہ لوگ جس نے اسلام آباد میں پانچ سال کنٹینر رکھ کر لشکر کشی کی اور دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے ملک کو یرغمال بنانیوالے کون لوگ ہیں مگر حکومت نے دھرنے اور لاک ڈاؤن کے باوجود ترقی کا عمل جاری رکھا ،نواز شریف کی دشمنی میں کبھی گمنام کالم کو اٹھا کر نیب میں نواز شریف پر مقدمہ بن دیا جاتا ہے تو کبھی ایک انٹرویو کو توڑ موڑ کر پیش کیا جاتا ہے اور بھارتی میڈیا پر مہر تصدیق ثبت کی جاتی ہے آپ وعدہ کرو آپ کے ووٹ سے آنیوالے نمائندے کی عزت کیلئے لڑو گے اس پر غداری کے فتوے جاری نہیں کرنے دو گے اس پر جھوٹے الزامات نہیں لگنے دو گے ،یہ کتنی عجیب بات ہے جو ڈر گیا وہ لاڈلہ اور جو ڈٹ گیا وہ غدار عوام نواز شریف کیخلاف پروپیگنڈے کا الیکشن میں منہ توڑ جواب دیں گے۔نوازشریف کو غداری کہنے والو پہلے مجھے نواز شریف سے زیادہ محب وطن تو ڈھونڈ کر لادو۔ نواز شریف نے پوری دنیا کی مخالفت لے کر ایٹمی دھماکے کیے اور کروڑوں، اربوں ڈالروں کی امداد ٹھکر کر اپنے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔
مریم نواز