سعودی عرب کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے افطاری کیلئے امدادفراہم کرنے کا اعلان

سعودی عرب کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے افطاری کیلئے امدادفراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد ( آن لائن ) سعودی عرب کی جانب سے شاہ سلمان ہیومنٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کے تحت روہنگیا مسلمانوں کیلئے افطاری کیلئے امدادفراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔ اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق سعودی عرب نے روہنگیا مسلمانوں کی افطاری کیلئے 5لاکھ امریکی ڈالر کی امدادفراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 85ہزار روہنگیامسلمان مستفید ہوسکیں گے، اس کے علاوہ بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزینوں کیلئے 7لاکھ امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 1لاکھ 30ہزار سے زائد روہنگیا پناہ گزین استفادہ حاصل کرسکیں گے ، اس سلسلے میں بنگلہ دیش کی حکومت کو امدادی چیک ایک تقریب کے دوران حوالے کردیے گئے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...