وزیر داخلہ طبیعت بہترہونے پرسروسز ہسپتال سے ڈسچارج

وزیر داخلہ طبیعت بہترہونے پرسروسز ہسپتال سے ڈسچارج

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو میڈیکل بورڈ کے معائنے کے بعد لاہور کے سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کے ڈاکٹر امیر قریشی نے بتایاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا میڈیکل بورڈ تفصیلی معائنہ کیا اور مطمئن ہونے کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ قبل ازیں متحدہ مجلس عمل کے رہنماء اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان جو ان دنوں لاہور کے دورے پر ہیں نے گزشتہ روز سروسز ہسپتال میں زیر علاج وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی مولانا فضل الرحمان نے احسن اقبال کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

احسن اقبال/ڈسچارج

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...