میاں محمد نواز شریف کے دورہ بونیرکی جھلکیاں

میاں محمد نواز شریف کے دورہ بونیرکی جھلکیاں

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن کے قائدمیاں محمد نواز شریف 23 سال بعد بونیر کے دورے پر تشریف لائے ۔وہ 1995 میں عوامی نینشل پارٹی کے قائدین کے ساتھ تشریف لائے تھے اور اسکے بعد وہ پہلی مرتبہ بونیر ائے *خراب موسم کی باعث نواز شریف ہیلی کاپٹر کی بجائے بائی روڈ اسلام اباد ائے ۔انکے ہمراہ ڈپٹی سپیکر ،مریم نواز شریف اور انجنئیر امیر مقام بھی تھے *بونیر کے عوام نے میاں محمد نواز شریف کا والہانہ استقبال کیا ۔سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے *مسلم لیگ ن یوتھ کے ضلعی صدر اور پی کے 21 کے امیدوار کامران خان نے سٹیج پر مریم نواز کو لاکھوں روپے مالیت کے سونے کا تاج پہنایا *نواز شریف اور مریم نواز نے لیگی ہاوس چناڑ میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سرزمین خان کے رہائش گاہ چناڑ میں ایک گھنٹہ گزار نے کے بعد جلسہ گاہ پہنچے ۔جلسہ گاہ پہنچنے پر کارکنوں نے میاں نوازشریف اور مریم نواز زندہ باد کے نعرے لگائے *بارش کے باوجود لیگی کارکنان جوش وہ جذبہ کے ساتھ قائیدین کے تقاریر سنتے رہے *ڈی جے بٹ کے ذرائع کے مطابق جلسہ میں شرکاء کی تعداد 70 ہزار تھے *میاں محمدنواز شریف نے اپنے تقریرمیں کھل کر عمران خان اور پرویز مشرف پر کھل کر تنقید کی ۔انہوں نے کارکنوں سے عہد لیا کہ وہ 2018 میں شیر کے نشان پر مہر لگاکر لگائے گئے پابندیوں کو ختم کریں گے *مریم نواز جلسہ میں عوام کی بڑی تعداد دیکھ کو وقفہ وقفہ سے اپنے موبائل پر ویڈیواور تصاویر بنواتے رہے *مریم نواز پہلی مرتبہ بونیر کے دورے پر ائی اور انہوں نے عوام کی بڑی تعداد دیکھ کر پہلے پشتوں میں سلام کی اور عوام کی داد حاصل کی *جلسہ سے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سرزمین خان ۔جنرل سیکرٹری شاہ بحت روان خان ایڈوکیٹ ۔امیر مقام ۔ڈسٹرکٹ ناظم سوات محمد علی شاہ ۔ایم این اے ڈاکٹرعباد نے خطاب کئے ۔سٹیج کے فرائض کامران خان نے ادا کئے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول