گولن گول ہائیڈرل پاور پراجیکٹ چترال سے ضلع دیربالا کو بجلی دینے کی منظوری
تیمرگرہ( بیو رورپورٹ )پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خبیرپختوا کے صدر انجینئر امیرمقام نے گولن گول ہائیڈل پاور پراجیکٹ چترال سے ضلع دیربالا کو بجلی دینے کی منظوری دیدی جبکہ دیرلوئر کو بھی گولن گول پراجیکٹ سے بجلی فراہمی کا یقین دلایاہے ،اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع دیربالا کے صدر محمد نثار خان وردگ کے قیادت میں علاقے کے مشرا ن ایک جرگہ جسمیں سید معروف شاہ ، ملک حبیب الحق ،شاہ ولی خان ملک بصیر ودیگر شامل تھے سے تیمرگرہ سدو گریڈسٹیشن میں پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خبیرپختوا کے صدر انجینئر امیرمقام سے ملاقات کی جرگہ نے امیر مقام سے پرزور مطالبہ کیا کہ گولن گول ہائیڈل پاور پراجیکٹ چترال سے ضلع دیربالا کو بجلی کو بجلی دی جائے جرگہ کے مطالبہ پر پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خبیرپختوا کے صدر انجینئر امیرمقام گولن گول ہائیڈل پاور پراجیکٹ چترال سے ضلع دیربالا کو بجلی دینے کی منظوری دیتے ہوئے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور گولن گول ہائیڈل پاور پراجیکٹ چترال سے دیربالاکو بجلی دینے کیلئے اقدامات کریں جبکہ دیرلوئر کو بھی گولن گول پراجیکٹ بجلی فراہمی کی یقین دلایاہے جسکی وجہ سے علاقے کے عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی علاقے کے عوام دیرینہ مطالبہ پورا ہونے انہوں نے وزیراعظم کے مشیر امیرمقام کو شکریہ ادا کیا ۔۔۔