ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے کہاہے کہ حالات سے دلبرداشتہ ہوکرپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایم کیو ایم کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آپس کی لڑائی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، یہ سب مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔پیرکومیڈیا سے بات چیت میں عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ قوم اور کراچی کا ووٹر شدید مایوس ہوچکا ہے اور میں اپنی قوم و پارٹی کی مزید بدنامی نہیں دیکھ سکتا اس لئے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان رواں ہفتے پریس کانفرنس کے ذریعے کروں گا۔.انہوں نے بتایا کہ فی الحال کسی بھی دوسری جماعت میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Back