اشتیاق بیگ کی شہباز شریف کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی تجویز

اشتیاق بیگ کی شہباز شریف کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی تجویز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے صدر مرزا اشتیاق بیگ نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اُن کے حالیہ دورہ سندھ کے موقع پر ملاقات کی اور آئندہ انتخابات میں کراچی سے الیکشن لڑنے کیلئے بزنس کمیونٹی کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر اشتیاق بیگ نے کہا کہ ماضی میں کسی بھی جماعت نے پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی کو Own نہیں کیا اور نہ ہی شہر میں کوئی ترقیاتی کام کرائے جس کے باعث کراچی کے شہری احساس محرومی کا شکار ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ میاں شہباز شریف کراچی سے الیکشن لڑیں تاکہ کراچی کو لاہور کی طرح ترقی یافتہ شہر بنایا جاسکے۔

مزید : کراچی صفحہ اول