گورنر سندھ کی منصور احمد کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت

گورنر سندھ کی منصور احمد کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ محمد زبیر نے ہاکی ورلڈ کپ 1994 ء کی فاتح پاکستان ٹیم کے ہیرو اور سابق قومی کپتان اولمپئین منصور احمد مرحوم کے گھر پہنچ کر سوگوار اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے منصور احمد کی والدہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر گورنر سندھ نے ہاکی لیجنڈ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کے عظیم کھلاڑی کے انتقال پر پوری قوم سوگوار ہے،منصور احمد نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ پور ی دنیا منصور احمد کی گول کیپنگ کی صلاحیتوں کی مداح رہی جبکہ ان کی خدمات کے اعتراف میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کئی اعزازات سے نوازا گیا، اولمپئین منصور احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی منصور احمد کی خدمات کے اعتراف میں گورنرہاؤس میں تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ہاکی لیجنڈ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...