پشاور ،بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی ،درجنوں گرفتار،اسلحہ برآمد

پشاور ،بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی ،درجنوں گرفتار،اسلحہ برآمد

پشاور(کرائم رپورٹر)شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کیپٹل سٹی پولیس پشاور شب و روز کو شاں ہے ۔ضلع بھر کے چاروں ڈویژنز کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں موثر کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد ،جبکہ دیگر کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والوں،قمار بازوں،گداگروں اور غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کو گرفتار کرکے انکے خلاف بھی مقدمات درج کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں کیپٹل سٹی پولیس نے چاروں ڈویژنل ایس پیز کی زیر قیادت سماج دشمن عناصر ،جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں کرتے ہوئے ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں 3 اشتہاری ملزمان سمیت9 منشیات فروش،8 قمارباز،جعلی کرنسی سمگلر اور 73 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 23 عدد پستول،2 عدد کلاشنکوف،2 عدد بندوق،12 کلو گرام چرس،3 بوتل شراب،30 ہزار جعلی کرنسی ،جعلی پاسپورٹ ،جعلی افغان سیٹیزن کارڈاور آلات قمار بازی وغیرہ برآمد کرلیا۔ علاوہ ازیں ہوائی فائرنگ کرنے کے جرم میں 15 افراد کیساتھ ساتھ70 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور 12گداگروں کے خلاف بھی مقدمات درج رجسٹر کئے گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر