پختون تبدیلی اور اسلام کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو مسترد کر دیں گے : ہمایون خان

پختون تبدیلی اور اسلام کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو مسترد کر دیں گے : ہمایون ...

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صو بائی صدر انجینئر ہمایون خان نے کہا ہے کہ پختون قوم کو اسلام اور تبدیلی کے نام پر دھو کہ دینے والوں کو ائندہ انتخابات میں مسترد کردینگے عوام پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مایوس ہو چکے ہیں 350ڈیم بنانے والے تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے صوبے میں 350کنویں بھی نہیں بنا سکے اور عوام کو 18گھنٹے لوڈشیڈ نگ کا تحفہ دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹ خیلہ میں ایک بڑی شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی اور جمیعت علماء اسلام سے درجنوں خاندان اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ہمایوں خان پر اعتماد کا اظہار کیا صو بائی صدر انجینئر ہمایون خان نے شمولیت اختیار کرنے والے سردار خان قیوم خان زبیر خان سجاد خان وقاص خان فضل رحمن ارشد علی عرفان ،مشتاق ،گوہر، عمر رحمن سلیم اللہ عجب خان اور جا بر خان کو پارٹی کے ٹو پیاں پہنائی تقریب سے کبیر خان انجینئر دواد خان عزیز رحمن محبوب خان جانی روم اور اصغر خان مہمند نے بھی خطا ب کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی مفاد پر ست سیاستدان عوام کو سر سبز باغات دیکھا کر دوبارہ دھو کہ دینے کی کو شش کر رہے ہیں مگر اس بارعوام میں سیاسی شعور بیدار ہو چکی ہیں اور عوام مذید ان سیاسی پنڈتوں کے دھوکے میں نہیں ائینگے انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کا نظام درست کرنے کے نام نہاد دعویداروں کے کسی ایم پی اے یاوزیر کا بیٹا سرکاری سکول میں نہیں پڑ ھتے جس سے پتہ چلتا ہے کہ سرکاری سکولوں کی حالت بہتر نہیں ہو ئی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں علاقے میں بے شمار تر قیاتی منصوبے مکمل کیے جس سے عوام خوب واقف ہیں اور انشاء اللہ ائندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد علاقے کے عوام کیلئے پہلے سے بھی زیادہ ترقیاتی منصوبے شروع کرینگے انہوں نے کہا گلے شکوے اور تمام تر اختلافات ختم کرکے ائندہ الیکشن میں کا میابی کیلئے عوام رابط مہم تیز کرکے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا پیغام گھر گھر پہنچائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر