بچوں کی دینی تعلیم میں دنیا وآخرت کی بھلائی ہے ،علماء کرام

بچوں کی دینی تعلیم میں دنیا وآخرت کی بھلائی ہے ،علماء کرام

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، دارالعلوم عثمانیہ کمالی میں جلسہ دستار بندی۔ مدرسے کے 120 فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق دارالعلوم عثمانیہ کمالی حلیمزئی مہمند ایجنسی میں جلسہ دستار بندی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی شیخ القرآن و حدیث مولانا محمد ادریس تھے۔ جلسے کے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مولانا محمد ادریس، مہتمم دارالعلوم عثمانیہ مولانا ابراہیم، مولانا ریاض الدین، مولانا عبدالحق، مولانا کلیم اللہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دین کے مضبوط قلعے ہیں اور دین اسلام کو پھلانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔ علمائے کرام نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم دلائیں کیونکہ اس میں دنیا و آخرت کی بھلائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں انسان کی روزمرہ زندگی میں اسلامی نظریہ حیات کے آثار ہمیں نظر آرہے ہیں و ہ سب دینی مدارس، دینی مراکز اور مساجد کے مرہون منت ہیں۔ تقریب کے آخر میں 90 ناظرہ قرآن، 10 حفظ القرآن طلباء اور 20 فارغ التحصیل طالبات میں اسناد تقسیم کئے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر