ڈسٹرکٹ ہی؟ڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج

ڈسٹرکٹ ہی؟ڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ میں اندھیرنگری اورچوپٹ راج لیبرروم میں مریضوں سے مبارکی کے نام پرکھلے عامہ بھتہ وصول کیاجاتاہے عوامی حلقوں کی شدیدالفاظ میں مذمت ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ میں اندھیر نگری اورچوپٹ راج کابازارگرم ہے ہسپتال کے لیبرروم میں علاج معالجہ کیلئے آئیں ہوئے مریجوں سے مبارکی کے بام پرکھلے عام بھتہ وصول کیاجاتاہے جبکہ محکمہ صحت کے حکام نے اس سلسلے میں مکمل طورپرخاموشی اختیارکرلی ہے مالاکنڈکے سابقہ ناظم پیرعظمت شاہ نے مطالبہ کیاہے کہ علاقے کے عوام ہسپتال سے کرپشن کے خاتمے کیلئے ایک پلیٹ فارم پرمتحدہوجائے کیونکہ جب تک علاقے کے عوام ا پنے حقوق کیلئے متحد نہیں ہوئے اس وقت تک ہسپتال میں لوٹ ماراورکرپشن کابازارگرم رہے گے ۔انہوں نے کہاکہ بٹ خیلہ ہسپتال اب قحبہ خانے میں تبدیل ہوچکاہے اورہسپتال میں بیس بیس سالوں سے تعینات ڈاکٹروں نے ڈاکوکاکرداراداکررہے ہیں اورپراپرٹی ڈیلربن چکے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم عوام کے ساتھ ہیں اورعوام کے حقوق کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر