تبدیلی کا نعرہ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے لگایا تھا : سابق سینیٹر سردار علی

تبدیلی کا نعرہ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے لگایا تھا : سابق سینیٹر سردار علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ ( بیورورپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چےئر مین آصف علی زرداری کے سیاسی مشیر سابق سینٹر سردار علی خان نے کہا ہے کہ پی پی پی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے اور آنے والے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کر کے چاروں صوبوں اور مرکز میں حکومت بنائے گی تحریک انصاف کی تبدیلی کا نعرہ عوام اور اس صوبے کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کیلئے لگایا تھا اور اب عوام خود انصاف کریں کہ صوبے کے کس ادارے اور کونسی جگہ پر تبدیلی آئی ہے پی پی پی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کریں گے اور ضلع نوشہرہ میں پیپلز پارٹی کے متوقع امیدواروں کی بھر پور مدد کیجائے گی بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے سردار علی خان کو این اے 26سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا اور انکے لئے ہر قسم قربانی دینے کا اعلان کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل کی رہائشگا ہ پر میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی کے 64کے متوقع امیدوار بیرسٹر میاں یوسف جمال شاہ کاکا خیل پی پی پی کے ضلعی سینئر نائب صدر شیخ انور ، تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس ، تحصیل جہانگیرہ کے صدر نجیب اللہ خٹک ، فضل مولا چٹان ایڈوکیٹ اور دیگر عہددار بھی موجود تھے سردارعلی خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور تمام فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی قیادت بہترین اور مضبوط امیدواروں کو ٹکٹ جاری کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل کے مشکور ہیں جنہوں نے مجھے این اے 26سے الیکشن لڑنے کا مشورہ اور میری بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے لیکن میں نے این اے 26سے الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ کے حصول کی خاطر درخواست نہیں دی لیکن میری خواہش ہے کہ پی پی پی کے امیدواروں کو سپورٹ کروں اور ان کی ہر ممکن مدد کروں ۔