ڈسٹرکٹ اور ریٹرننگ افسر وں کی تربیت آج سے شروع

ڈسٹرکٹ اور ریٹرننگ افسر وں کی تربیت آج سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آبا د(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آج سے ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں اور ریٹرننگ افسروں کی باقاعدہ تربیت کا آغازکر رہا ہے پاکستان میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ الیکشن کمیشن باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت انٹرنیشنل سٹینڈرڈ پر ٹریننگ کا آغاز کر رہا ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کی پہلی ٹریننگ آج سے پشاور اور کوئٹہ میں شروع ہو رہی ہے۔جس کا افتتاح ارکان کمیشن باالترتیب جسٹس مسز ارشاد قیصر اور جسٹس شکیل احمد بلوچ کریں گے۔ بیان کے مطابق 16 مئی 2018ء کو پنجاب کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کی ٹریننگ لاہور میں ہوگی جس کا افتتاح چیف الیکشن کمشنرجسٹس سردار محمد رضا کریں گے۔16 مئی 2018ء کو ہی سندھ کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کی تربیت کراچی میں شروع کی جائے گی جس کا افتتاح ممبر الیکشن کمیشن عبدالغفار سومرو کریں گے اس کے بعد 17 مئی 2018ء سے ریٹرننگ افسروں کی ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا جو کہ مئی 2018ء کے آخر تک جاری رہے گا۔اس سب تربیتی پروگرام میں 133 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں اور 849 ریٹرننگ افسروں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کی ٹریننگ ایک دن پر مشتمل ہوگی جبکہ ریٹرننگ افسروں کی ٹریننگ 3 روز کی ہو گی۔ا
الیکشن کمشن