پی پی آئی کی کسی جماعت یا لیڈر سے کوئی ذاتی دشمنی یا عداوت نہیں : علی محمد خان

پی پی آئی کی کسی جماعت یا لیڈر سے کوئی ذاتی دشمنی یا عداوت نہیں : علی محمد خان

شیرگڑھ(نامہ نگار) این اے 22 سے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا کسی سیا سی جما عت اورلیڈر کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی اور عداوت نہیں نوزاشریف نے قومی دولت کو بیرون ملک منتقل کر کے کرپشن کی ہے تحریک انصاف کی دشمنی نواز شریف کے ساتھ نہیں اس کے عمل کے ساتھ ہے بھا رتی میڈیا پر میاں نواز شریف کا بیان غداری کے زمرے میں آتا ہے تحریک انصاف صرف ایک سیا سی جماعت نہیں بلکہ تبدیلی اور نئے پا کستان کیلئے اٹھنے والی تحریک کانام ہے اگر عمران خان نے بھی حق اور صداقت کا راستہ چھوڑ دیا تو پی ٹی آئی کے کارکنان ان کے زر خرید غلام نہیں پا رٹی قیادت دوسری سیا سی جماعتوں سے تحریک انصاف میں شامل ہو نے والے بدنام زمانہ لو گوں کو پارٹی ٹکٹ نہ دیا جا ئے ورنہ ہم تحریک انصاف کے تبدیلی کے علمبردار کا رکنان علم بغاوت اٹھانے پر مجبور ہو جا ئیں گے اور پھر ساری ذمہ داری مرکزی قیا دت پر عائد ہو گی وہ سلو با نڈہ شجاع آباد کے مقام پر حاجی ابراہیم کی رہا ئش گاہ پر ایک شمولیتی اجتما ع سے خطاب کر رہے تھے اس مو قع پر حاجی ابرہیم خان ،عطا ء محمد ، واحد گل، عرب گل ، حمید گل ، مشال خان، عنا یت خان ، داؤد خان، قادر خان ، آدم خان، ارشد خان، شیر علی، امیر نواب، حمید علی اور سید با چہ نے جمعیت علما ء اسلام سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا با ضابطہ اعلان کیا اجتما ع سے پی کے 48 سے پی ٹی آئی کے سابق امیدوار خطاب با چہ ، نا ظم زاہدکمال ، ملک شوکت اور حضرت محمد نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کا رکنا ن اگر چہ غریب ضرور ہیں مگر ان میں ڈرگ ما فیا، چور ، دھوکہ باز اورنوسر باز موجودنہیں تحریک انصاف ملک کو کرپشن جیسی لعنت سے پا ک کر نے والے لو گوں کی جماعت اور نئے پا کستان کی تحریک ہے پی ٹی آئی میں کرپٹ عنا صر کی کو ئی جگہ نہیں خواہ وہ کتنے ہی بڑے اور طا قتور لوگ اور سیاستدان ہی کیوں نہ ہوں انہوں نے کہاکہ 70 سالوں میں ہر سیا سی جماعت نے قوم کو ما یو سی کے سوا کچھ نہیں دیا ہماری صوبائی حکومت کے پا نچ سالہ کا رگزاری کے ساتھ اگر سراج الحق، مو لانا فضل الر حمن ، حیدر ہو تی اور شیر پا ؤ سمیت جو بھی لیڈر مقابلہ کر نا چا ہتا ہوں توہم مقابلہ کیلئے تیا ر ہیں ہماری دور حکومت میں کوئی ما ئی کالعل ہم پر ایک پا ئی کا کرپشن ثابت نہیں کر سکتا ہے ہم پا کستان کو ظلم ، بے انصافی، بے ایمانی ،اقربا ء پر وری سے پا ک نیا پا کستان بنا نا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایمانداری کے دعویدار مولانا فضل الر حمن اور سراج الحق قوم کو بتا ئے وہ کونسے ظالم حکمرانوں کے خلاف لڑ رہے ہیں جن حکمرانوں کی وہ با ت کررہے ہیں ان حکمرانوں کے ساتھ اب بھی ان کے مراسم ہیں پاکستان کی سلا متی کے خلاف غیرو ں کی زبان بولنا اس ملک اور قوم کے ساتھ دشمنی ہے نواز شریف کبھی بھی اس ملک اور قوم کے ساتھ مخلص تھاہے اورنہ رہے گا پاک فوج کی اس ملک کی سلامتی کیلئے بیش بہاء قربانیاں ہیں جس سے انکا ر ممکن نہیں مگر میاں نواز شریف سے گلہ کون کر ے گا جس کی زبان سے عدلیہ جیسا ادارہ بھی محفوظ نہیں وہ پاک فوج کے خلاف اس طرح سے زبان استعمال کر ے گا

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...