ہر حال میں اللہ اور رسول کے بتائے ہوئے طریقوں پر چلنا ہوگا : ڈاکٹر شفیق امینی

ہر حال میں اللہ اور رسول کے بتائے ہوئے طریقوں پر چلنا ہوگا : ڈاکٹر شفیق امینی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تھانہ (نمائندہ پاکستان) تھانہ میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر تحریک لبیک یارسول اللہ مذہبی سکالرعلامہ ڈاکٹر شفیفق امینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہہ ہمیں ہر حال اللہ اور رسول ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں پر چلنا چاہئے۔ ووٹ ایک مقدس امانت ہے اور اس کا صحیح استعمال ہر عاقل بالغ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو منتخب کریں جو مذہبی روایات اور اقدار کے خلاف نہ ہوں اور قوم و ملک کی صحیح طریقے سے ترجمانی کی صلاحیت ارکھتے ہوں۔ انہوں نے آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض کارکن اور ضلعی کونسلر متوقع صوبائی امیدوار کفایت اللہ بابوجی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ انتخابات کے دوران انہیں ممکن تعاون سے نوازے۔ کانفرنس میں سینکڑوں کارکنوں نے ہاتھ اُٹھا کرکفایت اللہ بابو جی کو ہر ممکن مالی و جانی تعاون کا یقین دلایا ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متوقع امیدوار کفایت اللہ نے کہا کہ انہیں موقع ملا تو وہ علاقے کے لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے اور علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے تعاون پر تحریک لبیک یا رسول اللہ کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

Back