الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے 150 غریب خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکیج تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے 150 غریب خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکیج تقسیم

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، الخدمت فاؤنڈیشن مہمند ایجنسی کی طرف سے 150 غریب خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکیج جبکہ 20 معذور افراد میں ویل چیرز تقسیم کئے گئے۔ماہ رمضان میں فوڈ پیکیج کا سلسلہ جاری رہیگا۔ امیر محمد سعید خان ،تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی میاں منڈی میں الخدمت فاؤنڈیشن مہمند ایجنسی کا ایک تقریب منعقد کیا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری انور سید اور امیر جماعت اسلامی مہمند ایجنسی محمد سعید خان نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 7 خواتین اور 13 مرد وں میں ویل چیئرز جبکہ 120 غریب خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکیج تقسیم کئے گئے۔ فوڈ پیکیج میں گھی، چینی، دال، چاؤل، چائے، آٹا وغیرہ شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی میں جتنے بھی معذورغریب افراد ہے اُن میں مزید ویل چیئرز تقسیم کئے جائینگے۔ جبکہ رمضان فوڈ پیکیج کا سلسلہ پورے ماہ رمضان میں جاری رہیگا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کا مشن ہے کہ وہ غریب افراد کو اپنا حق پہنچا کر اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ انہوں نے صاحب استطاعت افراد سے اپیل کی کہ وہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ دل کھول کر چندے جمع کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...