پبی میں شر پسندوں نے گندم کی تیار فصل کو آگ لگا دی

پبی میں شر پسندوں نے گندم کی تیار فصل کو آگ لگا دی

پبی ( نما ئندہ پاکستان) کندی تازہ دین میں نا معلوم شر پسندوں نے لاکھوں روپے کے تیار گندم کے فصل کو آگ لگا دیں جس سے تمام گندم کا فصل اور نا شپا تی کے باغ تباہ ہو گیا تفصیلات کے مطابق کندی تا زہ دین تحصیل پبی کے سردار علی اور حیدر کے 24 کنال پر تیار گندم کے فصل کو نا معلوم شر پسندوں نے آگ لگا دی آگ تیزی سے پھیل گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے تمام تیار فصل اور اس میں نا شپا تی کا باغ میں تباہ ہو گیا مقا می لو گوں نے آگ بھجا نے کی بھر پور کوشش کی لیکن آگ سے لا کھوں روپے کا گندم کا تیار فصل اور باغ جل کر خا کستر ہو گیا آگ بھجا نے کے لئے ریسکیو1122 کی ٹیم بھی پہنچی لیکن آگ سے سردار علی اور حیدر کا کا فی ما لی نقصان ہوا تھا

مزید : پشاورصفحہ آخر