نواز شریف ا قتدارکے حصول کیلئے وہ کچھ بھی کرسکتاہے،عاصمہ عالمگیر

نواز شریف ا قتدارکے حصول کیلئے وہ کچھ بھی کرسکتاہے،عاصمہ عالمگیر

پشاور( سٹاف رپورٹر)سابق مشیربرائے وزیراعظم اورپاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماعاصمہ عالمگیرنے کہاہے کہ نوازشریف اب میاں کلبوشن شریف بن گئے ہیں جس کوکبھی کلبوشن کیخلاف لب کشائی کی ہمت نہ ہوئی اوراپنے ملک واداروں کیخلاف من گھڑت اورلغوانٹرویودیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میاں کلبوشن شریف نے وزارت عظمیٰ کے حلف سے بھی روگردانی کی ہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ وہ ملک اورقوم سے مخلص نہیں ہے،وہ ملک کیلئے سیکورٹی رسک بن گئے ہیں،اقتدارکے حصول کیلئے وہ کچھ بھی کرسکتاہے،وہ ملک کیلئے نیک شگون نہیں ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چغرمٹی میں قومی وطن پارٹی کے حلقہPK-7کے سابق امیدواروصال خان آف چغرمٹی کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پرایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عاصمہ عالمگیرنے کہاکہ مودی کے ہم نوالہ نوازشریف کوچاہئے کہ وہ ایلس ڈیوڈسن کی کتاب جس نے کافی تحقیق کے بعدممبئی حملوں کے حوالے سے بھارت کادھوکہ نے بقاب کیاہے کامطالعہ کرے،اس نے تحقیق کے بعدواضح کیاہے کہ بھارت نے حقائق مسخ کردیئے اور یہ حملے دراصل ایک ڈرامہ تھاجسکا مقصدپاکستان کوبدنام کرناتھا۔انہوں نے کہاکہ بھارت ہمیشہ اپنے ریاستی عناصربھیج کرپاکستان میں دہشت گردی کرتارہاہے مگرمیاں کلبوشن شریف کوتوبھارت کیخلاف کچھ بولنے کی ہمت نہ ہوسکی،نوازشریف کوممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان میں جاری عدالتی کاروائی وجرح کیلئے گواہ پیش کرنیکا مطالبہ کرناچاہئے تھا

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...