ڈیرہ میں کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ،لائن مین زخمی

ڈیرہ میں کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ،لائن مین زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)بجلی کے دو الگ الگ کرنٹ لگنے کے واقعات ،ایک عورت جاں بحق جبکہ واپڈا لائن مین زخمی ۔تفصیلات کے مطابق پیسکو لائن مین نعمان لودھی سٹی ٹو فیڈر کے علاقہ محلہ وکیلانوالہ میں بجلی کی گیارہ ہزار کے وی لائن پر کام کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو کافی تگ ودو کے بعد اتارا گیا بعد میں لائن مین نعمان لودھی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا دوسرے واقعہ میں مدینہ کالونی میں زوجہ اسلام گنڈہ پورپانی والی موٹر کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر