بخشالی میں جید علماء کا اجلاس ،17 مئی کو پہلے روزے کا امکان

بخشالی میں جید علماء کا اجلاس ،17 مئی کو پہلے روزے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بخشالی (نمائندہ پاکستان)اگر شہادت آئی تو پہلا روزہ 17مئی بروز جمعرات کو ہوگا۔مرکزی جامع مسجد بخشالی میں جید علماء کرام کی رمضان میٹنگ کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق مرکزی جامع مسجد مدرسہ حمایت الاسلام بخشالی میں قاضی حسین احمد کی زیر صدارت جید علماء کرام کا اجلاس منعقد ہواجس میں ممتاز عالم دین مولاناقاری فداء الدین حقانی، مولانا رعایت اللہ ،مولوی نورالحق ، قاری دلدارالدین کے علاوہ دیگر کئی علماء کرام نے شرکت کی اجلاس میں کافی غور وحوض کے بعد یہ طے پایا کہ اگر 16مئی بروز بدھ چاند کی شہادت موصول ہوئی تو پہلا روزہ 17مئی بروز جمعرات کو ہوگا ۔اجلاس کے آخر میں حافظ تاج محمد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔