ڈیرہ ،اراضی کے تنازعہ پر فتح مندو پروآ کے علاقہ میں مخالفین کی فائرنگ سے چار افراد زخمی

ڈیرہ ،اراضی کے تنازعہ پر فتح مندو پروآ کے علاقہ میں مخالفین کی فائرنگ سے چار ...

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)اراضی کے تنازعہ پر فتح مندو پروآ کے علاقہ میں مخالفین کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق بھکر کے علاقہ بخارآباد کے رہائشی تین افراد ابراہیم ولد حاجی سورہ خان بلوچ ،اکرام ولد رمضان اور ہمایوں ولد افضل اپنی اراضی واقع فتح مندو پروآ کیطرف آئے انکے ہمراہ فتح مندوکا رہائشی اسماعیل ولد سیف اللہ بھی تھا اس دوران انکے مخالف فریق کے افراد نے ان پر فائرنگ کر دی فائرنگ سے چاروں افراد زخمی ہوگئے جنکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ،پروآ پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر