باجوڑ میں پولٹری فارم مالکان کا معاوضہ نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ
باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ پولٹری فارم مالکان کا معاوضہ نہ ملنے کے خلاف احتجاجی پریس کانفرنس اور مظاہرہ ۔قرعہ اندزی میں ڈالنے کا وعدہ کیا گیا تھا ۔لیکن عین موقع پر قرعہ اندازی سے نکال کر غیر مستحق افراد شامل کئے گئے ۔ان خیالات کا اظہار پولٹری فارم باجوڑ کے صدر خان ذادہ ،جنرل سیکرٹری سعید شاہ ،اسلم خان ماندل ،محب اللہ ماندل ،مراد خان علیزئی و دیگر کابینہ نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھاکہ پولٹری فارم معاوضے کے قرعہ اندازی میں آپ کے نام شامل کرینگے لیکن بدقسمتی سے عین قرعہ اندازی کے وقت ہم کو نکالا گیا اُنہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ سال ایف۔ڈی۔ایم۔اے محکمے کی طرف سے جو معاوضے دیئے گئے تھے اُن میں بھی ہم کو نظر انداز کیا گیا تھا اور غیر مستحق افراد کو معاوضہ دیا گیا اور آج بھی محکمہ لائیو سٹاکوالے فی کس ایک لاکھ روپے لیکر غیر مستحق افراد کے ناموں کو شامل کیا گیا اُنہوں نے پریس کلب کے باہر شدید نعرہ بازی کی اور ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک ،فاٹا سیکرٹریٹ ،اے سی ایس۔اور پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ سے داد رسی کی اپیل کی ۔