پی ٹی آئی اقتدار میں آکر لٹیروں کا کڑا حتساب کرے گی : سید افتخار حسین شاہ

پی ٹی آئی اقتدار میں آکر لٹیروں کا کڑا حتساب کرے گی : سید افتخار حسین شاہ

کوہاٹ(بیورو رپورٹ) عوام اس دفعہ دوغلے نعروں میں نہیں آئیں گے پرانی باتیں گزر چکیں اب آگے کا سوچیں‘ سابقہ ادوار میں عوام کو روٹی کپڑا مکان اور اپنا گھر کے نام پر بے وقوف بنایا گیا مگر اب یہ نہیں چلے گا 40 سال حکومت کرنے کے باوجود ملک کا برا حال ہے تحریک انصاف اقتدار میں آ کر سارے چور لیٹروں کا خاتمہ کرے گی ان خیالات کا اظہار سابق گورنر سید افتخار حسین شاہ نے کے ڈی اے رشید ہاؤس میں جاری ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوھاٹ کی عوام بڑی سادی اور بھولی ہے جب میں گورنر تھا تو کوئی کام کرنے کا نہیں کہتا تھا میں نے جو کام بھی کیا صرف عوام اور کوھاٹ کے مفاد کے لیے کیا لوگ میرے کاموں کو یاد رکھتے ہیں لیکن اب میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ وقت گزر چکا آگے کا سوچیں الیکشن قریب آنے والا ہے اس دفعہ چور اور لیٹروں کو ووٹ دینے کے بجائے سچے اور ایماندار لوگوں کو منتخب کریں تاکہ ہماری آنے والی نسل کا مستقبل محفوظ ہو 40 سال سے اس ملک کو دو پارٹیاں بے وقوف بنا رہی ہیں مگر ملک اور قوم کا پھر بھی برا حال ہے عوام سابقہ ادوار کو بھی دیکھیں اور موجودہ حکومت کے پانچ سال بھی دیکھیں تو ان کو واضح تبدیلی نظر آئے گی ساری خواہشات کوئی بھی پوری نہیں کر سکتا لیکن پھر بھی پی ٹی آئی نے کسی حد تک عوام کی خدمت کی ہے عوام دھوکہ نہ کھائیں ہم دیکھ رہے ہیں کہ فصلی بٹیرے نکل آئے ہیں اور عوام کو مختلف نعروں کے ذریعے ورغلا رہے ہیں میں جماعت اسلامی کی بڑی قدر کرتا تھا لیکن اس کا جمعیت علماء اسلام سے اتحاد میری سمجھ سے بالاتر ہے یہ صرف اقتدار کے لیے ایک ہوئے ہیں اس کے علاوہ سابقہ دور بھی عوام کو اچھی طرح یاد ہے کس طرح گندگی اور غلاظت تھی جسے پی ٹی آئی نے صاف کیا عوام اب باشعور ہو چکی ہے روٹ صرف کاغذ کی پرچی نہیں بلکہ اس کے ذریعے ہم اپنا اپنے خاندان اور بچوں کا مستقبل ان لوگوں کے ہاتھ میں دے دیتے ہیں لہٰذا میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس دفعہ چور لیٹروں کا ساتھ نہ دیں ہمیں کوئی یہودی لابی کہتا ہے کوئی ٹرانزٹ بس کا طعنہ دیتا ہے لیکن ان لوگوں کا اپنا ماضی کیا تھا یہ سب جانتے ہیں ان لوگوں کو صرف اقتدار کی ہوس ہے اسلام کی خدمت اور عوام کی خدمت صرف نعرہ ہے یہ لوگ تو زمین سے اٹھ کر اوپر آ گئے ہیں بنگلے بنا لیے ہیں اب چونکہ ان کو اقتدار کا موقع نہیں مل رہا اس لیے ان لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں میں پی ٹی آئی کے ورکرز سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ خدارا اپنے اختلافات بھلا کر ایک ہو جائیں اور اس دفعہ ان چور لیٹروں کا خاتمہ کریں اس موقع پر ضلع ناظم نسیم آفریدی‘ پی ٹی آئی جنوبی اضلاع کے سیکرٹری ملک اقبال‘ شفیع جان‘ دلبر جان‘ فاروق زمان شنواری‘ جنرل سیکرٹری فاشفاق‘ پروفیسر اقبال‘ میروائس شنواری اور پارٹی کے کثیر تعداد میں ورکر نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم نسیم آفریدی نے کہا کہ میں جب فیس بک پر اپنی پارٹی کے ہی ورکروں کی غلط پوسٹ دیکھتا ہوں تو مجھے بہت افسوس ہوتا ہے مجھے لگتا ہے کہ اس دفعہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا آپس میں مقابلہ ہو گا ہم خود ہی اپنی پارٹی کو نقصان پہنچائیں گے میں اس موقع پر پی ٹی آئی کے تمام ورکروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایک ہو جائیں آپس کے اختلافات بھلا کر الیکشن میں بھرپور حصہ لیں تاکہ خان صاحب کامیاب ہوں اور چور لیٹروں کا خاتمہ بھی کریں تقریب سے ملک اقبال‘ شفیع جان اور فاروق زمان شنواری نے بھی خطاب کیا اور پی ٹی آئی ورکروں سے اپیل کی کہ وہ اس الیکشن میں صرف اور صرف اپنے امیدواروں کو سپورٹ کریں غلط لوگوں کو ووٹ نہ دیں تاکہ ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ ہو۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...