تفتیش کے عمل کو مزد بہتر بنا کر جدید سائنسی خطوط پر استوار کیا جائے : نذیر خان

تفتیش کے عمل کو مزد بہتر بنا کر جدید سائنسی خطوط پر استوار کیا جائے : نذیر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیور و رپورٹ) ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان کی زیرِ صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد۔میٹنگ میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور کرائم ، زیرِ تفتیش مقدمات، مجرمان اشتہاری اور دیگر معاملات پر بحث ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان کے زیرِ صدارت تفتیشی افسران کا ایک اعلیٰ سطح میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ میٹنگ میں ضلع چارسدہ کے تمام تھانہ جات کے انوسٹی گیشن افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران تمام انوسٹی گیشن افسران کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ماہانہ کرائم ، زیرِ تفتیش مقدمات، مجرمان اشتہاری اور دیگر تمام معاملات پر تفصیلی بحث کی گئی ۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان نے کہا کہ تفتیش کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لئے تفتیش کو جدید سائنسی خطوط پر کیا جائے جبکہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں اگر تفتیشی افسران کو کو ئی مشکل درپیش ہو رہی ہو تو ان کے ساتھ ڈسکس کیا کریں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں تفتیش ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ریڑھ کی ہڈ ی اگر بیکار ہو جائے تو انسان چلنے پھرے کے قابل نہیں رہتا ٹھیک اسی طرح محکمہ پولیس میں تفتیش ہمارے لئے نہایت ہی اہم جز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی پولیس افسر کے ساتھ غفلت اور کرپشن پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اورسخت سے سخت سزا دی جائے گی۔تفتیشی افسران آپریشن سٹاف کے ساتھ مکمل تعاون کیا کریں۔ نذیر خان نے کہا کہ تفتیش میرٹ کی بنیاد پر کی جائے تاکہ کسی شہری یا کسی مظلوم کے ساتھ کوئی نا انصافی نہ ہو۔