اسلام عصری علوم کیساتھ دینی علوم کی تعلیم پر خصوصی زور دیتا ہے : مولانا محمد شیرانی

اسلام عصری علوم کیساتھ دینی علوم کی تعلیم پر خصوصی زور دیتا ہے : مولانا محمد ...

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )اسلامی نظریاتی کونسل کے مرکزی چئیرمین اورقومی اسمبلی کے رکن مولانامحمدشیرانی نے کہاے کہ اسلام عصری علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم کی تعلیم کی حصول پر زور دیتا ہے۔ مدارس دہشت گردی کے آڈے نہیں اسلام کے مضبوط قلعے ہیں۔ حفاظ دہشت گرد نہیں امن کے پیامبر ہوتے ہیں ان خیالات کااظہارمولانامحمدشیرانی نے گزشتہ روز دارالعلوم تعلیم القران ولے جماعت تھانہ میں 40 واں سالانہ دستار بند ی کی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی و سابق چیرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولان محمد خان شیرانی نے کہا۔ کہ اسلام امن کا دین ہے۔ مسلمانوں کی پستی کی اصل وجہ دین اسلام سے دوری ہے۔اسلام ہمیں امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہے اسلام میں سب سے زیادہ زور تعلیم پر دی گئی ہے۔ اسلام عصری علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم کی تعلیم کی حصول پر بھی زور دیتا ہے۔ مدارس دہشت گردی کے اڈے نہیں اسلام کے مظبوط قلعے ہیں۔ حفاظ کرام دہشت گرد نہیں امن کے پیامبر ہوتے ہیں۔ پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان پڑھے لکھے لوگوں نے پہنچایا۔ والدین اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دلوائیں۔ جو ان کے لئے دینا اور اخرت کی کامیابی کا سبب بنے گا۔انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا۔ کہ جن طلبہ نے قران کی تعلیم حاصل کی ۔ وہ خود بھی قران کی تعلمیات پر عمل کریں۔ اور دوسرے لوگوں تک بھی قران کی تعلمیات پہنچائیں۔مہمان گرامی نے فارغ التحصیل طلبہ اور مداسہ ہذاکے معلمین میں اسناد اور تحائف تقسیم کئے۔ تقریب سے مفتی منیب الرحمان، مولانا عطاء اللہ جان ہاشمی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...