جہلم ،غیرت کے نام پر انگلینڈ پلٹ بھائیوں کے ہاتھوں سوتیلی بہن ثنا قتل

جہلم ،غیرت کے نام پر انگلینڈ پلٹ بھائیوں کے ہاتھوں سوتیلی بہن ثنا قتل

جہلم(نامہ نگار)غیرت کے نام پر انگلینڈ پلٹ بھائیوں کے ہاتھوں سوتیلی بہن ثناء قتل ، ماں یاسمین کی مدعیت میں دوسوتیلے بھائیوں سوتیلے باپ بانجھے اور خاوند کے خلاف مقدمہ درج ، بیرون ملک فرار کی کوشش کرنے والے دونوں بھائی فراز اور اعجاز اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار، بیٹوں کی ناراضگی پر خضرحیات نے ثناء کی ماں یاسمین کو شادی کے بعد طلاق دے دی تھی تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ماں اور بھائی کے ساتھ ثناء بازار میں شاپنگ کررہی تھی تو اس گولیاں مارکرقتل کردیا گیا ثناء کی ماں یاسمین نے پولیس کو دی گئی درخواست میں لکھا کہ میں نے النگ کے رہائشی چوہدری خضر حیات سے دوسری شادی کی تھی پہلے خاوند سے میری بیٹی ثناء تھی جس کی شادی جہلم کے شہزاد سے ایک ماہ پہلے ہوئی تھی میرے خاوندخضرحیات کے بیٹوں کوباپ کی شادی کا رنج تھا اس لیے خضرحیات نے مجھے طلاق دے دی تھی اور آج اسی رنج میں اعجاز خضر،محمد سلطان ،فراز خضر،چوہدری خضر اور شہزاد سول لائن روڈجہلم پر موجودتھے خضر حیات کے کہنے پر شہزاد اور سلطان نے ہمیں پکڑا اور فراز اور اعجازنے ثناء کو گولیاں ماری اور تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ثناء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی تھانہ سول لائن پولیس نے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان بھائیوں کو بیرون ملک فرار کی کوشش کرتے ہوئے اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر