شریف برادران نے ہمیشہ ملک کی تعمیروترقی کی،شیخ سلمان سرور

شریف برادران نے ہمیشہ ملک کی تعمیروترقی کی،شیخ سلمان سرور

اٹک(نمائندہ پاکستان ) شریف برادران جب بھی اقتدار میں آئے ملک اور قوم کے لیے ایسے اقدامات کیے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بڑے بڑے منصوبے مکمل ہو ئے تعلیم ، صحت کے شعبوں میں عوام کو ریلیف دیا کاشتکاروں کو بلا سود قر ضے فراہم کیے اور سستے داموں بیج بھی دیا گیا عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے موٹروے، میٹرو بس تعمیر کیے گئے ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دی گئیں ذہین طلباء و طالبات کو حکومت پنجاب نے وظائف اور لیپ ٹاپ بھی فراہم کیے ، ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی1شیخ سلیمان سر ور نے مسلم لیگ سیکرٹریٹ اٹک میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے خود کو عوام دوست ثابت کیا ہے تمام تر صورتحال کے باوجود اگلے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی حالیہ دور میں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کے امیدوارں کو کامیاب کروائیں گے اور ہمارے سیاسی مخالفین کو ایک بار پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا پنجاب میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جن کی تعریف دوسرے غیر ممالک بھی کر رہے ہیں اٹک کے عوام کے لیے لاکھوں روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہم کی گئی شریف براداران نے ملک اور قوم کیلئے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں موجودہ حکومت میں عوام کو عملی طور پر ریلیف دیا سابقہ حکومتوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے محمد نواز شریف آئے روز مقبول لیڈر بن رہے ہیں مسلم لیگ( ن) صدر شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن پہلے کی طرح مضبوط ہو گی خادم اعلیٰ پنجاب نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کر وائے موجودہ حکومت نے نا مساحد حالات کے باوجود ملک کو ترقی کی رہا میں گامزن کیا عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا شریف برددران نے دل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے عوام کو طبعی سہولتوں کے لیے ہسپتالوں میں جدید مشینری اور حالات فراہم کیے عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کا تہیہ کر رکھا ہے ۔انشاء اللہ آئندہ عوام انتخابات میں عوام اپنا فیصلہ مسلم لیگ ن کے پلڑے میں ڈالے گئے جھوٹا پرا پیگنڈا کرنے والوں کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا اور آئندہ بھی کرے گے انتخاب میں فتح حاصل کر کے عوام کی خدمت کا سفر تیزی سے آگے بڑھائے گئے موجودہ دور میں عوام کے درینہ مسائل حل ہوئے شریف بردران نے ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لیے اپنی زند گی وقف کر دی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر