جہلم،وانا میں شہید ہونے والا سپائی محمد آصف فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

جہلم،وانا میں شہید ہونے والا سپائی محمد آصف فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

جہلم(نامہ نگار)وانا میں شہید ہونے والا سپائی محمد آصف فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک ، نماز جنازہ میں فوج کے اعلیٰ حکام سیاسی سماجی شخصیات سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وانا میں شہید ہونے والے سپائی محمد آصف کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں دیال ڈومیلی میں ادا کی گئی نمازہ جنازہ فوج کے اعلیٰ حکام سمیت علاقے کی سیاسی سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ہے شہیددو بیٹوں کا باپ تھا ایک بیٹا دس دن پہلے پیدا ہواتھا جس کو محمد آصف فرض کی ادائیگی کی وجہ سے دیکھ بھی نہیں سکا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...