وادی نیلم میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ پر ہر آنکھ اشکبارہے،عوامی حلقے

وادی نیلم میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ پر ہر آنکھ اشکبارہے،عوامی حلقے

مظفرآباد(بیوروپورٹ) وادی نیلم میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ضرور لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ اس پل کو بنانے میں ناقص میٹریل کا استعمال کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا اعلان کیوں نہیں کیا گیا۔جس ادارے نے اس پل کو پاس کیا اس کے خلاف کاروائی کون کرے گا۔بااثر مافیا کب تک ناقص میٹریل استعمال کرتا رہے گا اور عوام مرتے رہیں گے۔شنید میں آیا ہے کہ پل کچھ عرصہ پہلے تعمیر ہوا ہے پھر کیسے اتنا جلدی ٹوٹ گیا۔آج کنڈل شاہی نیلم میں پیش آنے والے المناک حادثہ میں جہاں پاکستان سے طلبا تفریح کی غرض سے نیلم کے حسین اور قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے آئے اور نیلم کی خوبصورت یادوں کو اپنی تصاویر کے ذریعے زندگی بھر کے لیے محفوظ کرتے ہوئے ان میں سے کچھ زندگی گنوا بھیٹے اور کچھ اپنے سامنے اپنے دوستوں کو تڑپتے دیکھ کر پانی کی بے رحم موجوں کے سامنے بے بس ہو کر زندگی کا سب سے بڑا دکھ اپنے ہمراہ لے گئے۔اس المناک حادثہ پر ریاست کا ہر شہری جانبحق ہونے ہونے والے طلبا کے لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔حادثہ کے بعد جس متحرک انداز میں ریسکیو کاروائیوں کے ذریعے متاثرین کی امداد کی گئی وہ لائق تحسین ہے مگر کیا ہی اچھا ہوتا اگر ماضی کے حادثات سے سبق سیکھ لیا جاتا اور یہ نوبت نہ آتی. محکمہ سیاحت اور پل بنانے والے ادارے کے ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے اور آیئندہ سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنانے کے تمام تر اقدامات بروقت اور بالخصوص سیزن کی شروعات پر ہونے چاہیں. ریاست میں حقیقی معنوں میں سیاحت کے فروغ کے لیے المناک حادثات پر نوٹس، ریسکیو، اور نگرانی سے آگے بڑھ کر کام کرنے کی اشد ضرور ہے ہم ہر روز سیاحت کے فروغ کے اقدامات کا سنتے ہیں مگر سیاحوں کو محفوظ بنانے کے اقدامات پر بھی توجہ کی ضرورت ہے حکومت آزاد کشمیر، محکمہ سیاحت، اور ریاست بھر کی انتظامیہ سے اپیل ہے کے وہ سیاحوں کو محفوظ بنانے کے لیے روڈ سائنز، نالوں پر لگی چیئر لفٹس، اس طرح کے ناقص پلوں، کچے پہاڑی راستوں/ سڑکوں، دریاؤں اور جھیلوں کے کنارے فوری خفاظتی اقدامات یقینی بنانے پر فوری توجہ دیں اور اس حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کرتے ہوئے ایسے لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور کرپٹ مافیا کو قرار واقعی سزا دی جائے پوری کشمیری قوم پاکستانی بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اللہ حادثے میں شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ذخمیوں کو جلد صحت یاب کرے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...