مظفرآباد،شہربھرمیں ٹریفک پولیس کے ناکے، موٹرسائیکل سواروں کی شامت

مظفرآباد،شہربھرمیں ٹریفک پولیس کے ناکے، موٹرسائیکل سواروں کی شامت

مظفرآباد(بیوروپورٹ)شہر بھر میں ٹریفک پولیس کے جگہ جگہ ناکے چلان کی مد میں ٹارگٹ پورا کیا جانے لگا۔موٹر سائیکل سواروں بدوں نمبر پلیٹ گاڑیون کے خلاف ڈمی کارروائی جاری۔تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد میں ٹریفک پولیس بدوں نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کر سکے۔سہیلی سرکار دربار کے سامنے چوک شہیداں،سی ایم ایچ روڈ بیلہ نور شاہ پر گاڑیاں کھڑی کر کے صرف بھاری تعداد میں جرمانے کرتے ہوئے اپنے ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے ناکے لگا دیئے گئے جبکہ دوسری جانب شہر کی معروف شاہراؤں پر موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ کرتے ہوئے دکھائی دینے لگے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ٹریفک پولیس کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے مین شاہرائیں ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے گھنٹوں جام رہنے لگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر