سوشل میڈیا پوری دنیا میں ایک موثر ہتھیار بن چکا ہے،مقررین

سوشل میڈیا پوری دنیا میں ایک موثر ہتھیار بن چکا ہے،مقررین

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) سوشل میڈیا پوری دنیا میں ایک موثر ہتھیار بن چکا ہے،وقت کی اہم ضرورت ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے موثر اور مثبت استعمال سے آگاہ کیا جائے تاکہ وطن عزیز کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈے کا رد کیا جا سکے، پاکستان اللہ کی نعمت ہے اس کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جائیں گے ، سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والوں کو بے نقاب کرنا اور ان کا جواب دینا ضروری ہے ، ان خیالات کا اظہار یوتھ ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتما م ایک روزہ سوشل میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے کی ،مقررین کاکہنا تھا کہ کچھ عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں ، نوجوان نسل اس کے مثبت استعمال کے ذریعے ان کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں ، اس وقت سوشل میڈیا پر اسلام اور پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو بے نقاب کرنے ان کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔یوتھ ایسویس ایشن ملک بھر میں نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا ورکشاپس کا اہتمام کرے گی۔ جس کا مقصد نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف ہونے والا پراپیگنڈا اور دنیا میں لڑی جانے والی نظریات کی جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔پاکستان نے دنیا کے امن کی خاطر بہت قربانیاں دی ہیں ، اگر پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ نہ لڑتا تودنیا میں امن کا قیام ایک خواب بن کر رہ جاتا ،پاکستان نے دنیا کے امن کے لیے اپنا معاشی نقصان کروایا ، نوجوان اس ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں،۔ سوشل میڈیا کانفرنس میں مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز سے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ کانفرنس سے ڈپٹی ڈائریکٹر بین الصوبائی رابطہ وزارت، صدر یوتھ ایسوسی ایشن کاشف ظہیر ، چئیرمین عبدالقادر ، آصف خورشید ، ارم خان، طحہ ٰ منیب ، آفتاب آفریدی ، جواز احمد ،نومی یاسر و دیگر نے خطاب کیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...