کلرسیداں،معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں،ایک شخص زخمی

کلرسیداں،معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں،ایک شخص زخمی

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)معمولی تلخ کلامی پر گولیاں مار کر 32 سالہ شخص کو شدید زخمی کر دیا گیا ۔پولیس نے مضروب کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔محمد نثار سکنہ پھری کلر سیداں نے پولیس کو بیان دیا کہ میں مستریوں کیساتھ مزدوری کرتا ہوں ۔گزشتہ روز اپنے بھائی اشفاق کیساتھ موٹر سائیکل پر دوبیرن شہر جا رہا تھا کہ صبح 9 بجے اپنے گاؤں سے تھوڑا آگے قبرستان کے پاس پہنچا تو پیچھے سے موٹر سائیکل پر مسمی بنارس آ گیا اور ہمارے ساتھ موٹر سائیکل لگا کر مجھے کہا کہ تم بدمعاش ہواور میری آنکھوں میں آنکھیں ڈالو اور اس دوران میں نے اپنا موٹر سائیکل روک لیا تو ملزم بنارس نے اپنی ڈب سے پستول نکالا اور سیدھے دو فائر مجھ پر کئے جو مجھے بائیں پیٹ پر جا لگے جس سے میں شدید زخمی ہو گیا ۔اس موقع پر میرے بھائی نے شور وویلا کیا جس پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر