پیپلز پارٹی قائدین نے عوام کے حقوق کی جنگ لڑی،سردارعرفان
اٹک(نمائندہ پاکستان ) پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے پارٹی کے قائدین نے عوام کے حقوق کے لیے ہمیشہ جنگ لڑی ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا قادیانیوں کو غیر مسلم قرارد یا شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو نے مشکل حالات میں پاکستان واپس آکر عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑی ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 1سردار عرفان خان نے اپنی رہائش گاہ فاروق اعظم کالونی میں پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے تقریب میں پروفیسر ریٹائرڈ منظور احمد ، شیخ اشتیاق احمد ، داؤد غیور اور نوید احمد ،تحصیل صدر خالد خان ، ضلع سیکرٹری اطلاعات محمد افسر ، سٹی صدر لالہ محمد فردوس، حاجی عابد محمود کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی سردرا عرفان خان نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں شہیدوں کی پارٹی میں شامل ہو گیا ہوں میری سیاست کا آغاز پیپلز پارٹی سے ہوا اور قیامت تک پیپلز پارٹی کے ساتھ رہوں گا تمام ناراض کارکنوں کے گھر جا کر ان کو پارٹی کا پیغام پہنچاؤں گا کارکنوں کا احترام کرنا مجھ پر فرض ہے کیونکہ مشکل وقت میں کارکنوں نے جو قربانیاں دیں اُن کی مثال نہیں ملتی آمریت کے دور میں کارکنوں نے کوڑے کھائے اور جیلیں کاٹیں پارٹی کے قائدین نے جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیے جو قربانیاں دیں اُن کی مثال نہیں ملتی پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایک متفقہ آئین دیا اُصولوں پر سودے بازی نہ کرتے ہوئے جان کی قربانی دے دی شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو نے مشکل حالات میں پاکستان واپس آکر عوا م کے حقوق کی جنگ لڑی اور ملک کو اندھیروں سے نکالا عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے ہوئے انہوں نے بھی جان کی قربانی دے دی کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں کارکنوں اور عہدیداروں کی مشاورت سے تمام فیصلے کیے جائیں گے پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جب بھی اقتدار میں آئی عوام کو ریلیف دیا مو جو د ہ حکو مت ہر محا ذ پر نا کا م ہو چکی ہے عو ا م کی خد مت کے دعوے دا روں نے عو ا م کو کو ئی ر یلیف نہیں دیا پیپلز پا ر ٹی جب بھی ا قتد ا ر میں آ ئی عو ا م کے مسئلے حل کیے ضلع ا ٹک پیپلز پا ر ٹی کا گڑھ ہے ا نہو ں نے کہا کہ پیپلز پا ر ٹی بلا و ل بھٹو ز ر دا ری کی قیا د ت میں ملک بھر میں کا میا بی حا صل کر ے گی پیپلز پا ر ٹی کے قا ئد ین نے عو ام کے حقو ق کے لیے جو قر با نیا ں د یں ان کی مثا ل نہیں ملتی جب بھی اقتد ا ر میں آئی عوا م کو ر یلیف دیا مز دوروں کی تنخوا ہو ں میں ا ضا فہ کیا کوئی طاقت عوام کو ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتا۔