سابق ضلع ناظم چکوال سردارغلام عباس نے ن لیگ کو خیرآباد کہہ دیا

سابق ضلع ناظم چکوال سردارغلام عباس نے ن لیگ کو خیرآباد کہہ دیا

تلہ گنگ(تحصیل رپوٹر)سابق ضلع ناظم چکوال اور ن لیگ کے رہنماء سردار غلام عباس نے ن لیگ کو خیر آباد کہہ دیا ،آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان سیاسی صورتحال دیکھ کر کریں گے ،پریس کانفرنس سے خطاب ۔سوموار کی شام چار بجے بلکسر کے مقام پر پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار غلام عباس نے کہا کہ میاں نواز شریف کے حالیہ انٹرویو سننے کے بعد ن لیگ میں شمولیت پر افسوس ہوا ۔اس انٹرویو کے بعد ن لیگ میں رہنا ممکن نہیں رہا ۔میں میاں نواز شریف کے بیان کو بطور ن لیگی دفاع نہیں کر سکتا تھا ۔اس بیان سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ۔اُنہوں نے کہا کہ بھٹو پھانسی چڑھ گئے لیکن ملکی مفاد کیخلاف ایک لفظ نہیں بولے ۔اُنہوں نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل کا فیصلہ سیاسی صورتحال اور دوستوں سے مشاورت کے بعدترتیب دینگے ۔پریس کانفرنس میں سردار گروپ کے سرکردہ شخصیات کی بڑی تعدا د بھی موجود تھی جبکہن لیگ کو خیر آباد کہنے والے سردار غلام عباس پاکستان پیپلز پارٹی،پرویز مشرف کے دوست ق لیگ ،پاکستان تحریک انصاف کے بعد کچھ عرصہ قبل ہی ن لیگ میں شامل ہوئے تھے ۔پچھلے کچھ دنوں سے اُن کے آمدہ الیکشن میں ٹکٹ کے معاملے پر ن لیگ کی قیادت سے اختلافات کی خبریں زدوزبان عام تھیں ۔ مختلف ذرائع دعوی کر رہے تھے کہ وہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔تاہم پریس کانفرنس میں اُ نہوں نے میاں نواز شریف کے انٹرویو کو ن لیگ سے علیحدگی کا سبب قرار دیدیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر