جہلم ذیابیطس کلینک میں ہر جمعہ کو فری ٹیسٹ کیے جاتے ہیں ،ڈاکٹر خالد سعید
جہلم(نامہ نگار)جہلم ذیابیطس (شوگر)کلینک میں ہر جمعہ کو فری ٹیسٹ کیے جاتے ہیں ،ڈاکٹر خالد سعید اختر چوہدری خود مریضوں کے فری شوگرٹیسٹ کرتے ہیں،غریب مریض بھاری فیس کی بجائے ہفتہ وارفری شوگر ٹیسٹ کیمپ سے مستفیض ہوتے ہیں،ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ماہر سائیکائٹرسٹ وماہر امراض ذیابیطس ڈاکٹر خالد سعید اختر چوہدری نے سنیئر صحافی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے مذید کہا ہے کہ موجودہ دور میں شوگر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن بروقت تشخیص نہ ہونے سے مرض بے قابوہو جاتا ہے اور غریب سفید پوش لوگ ٹیسٹ فیس نہ ہونے پر اپنا چیک اپ نہیں کرواتے اس لیے ہم ہر جمعہ کوجہلم ذیابیطس (شوگر)کلینک اور معلوماتی سنٹر میں شوگر کے فری ٹیسٹ کرواتے ہیں عام لوگ فری ٹیسٹ سے مستفیض ہو رہے ہیں