نواز شریف کے بیان سے نئی حکومت پرپابندیاں لگ سکتی ہیں ،شیخ رشید

نواز شریف کے بیان سے نئی حکومت پرپابندیاں لگ سکتی ہیں ،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ 20 کروڑ عوام کا منتخب وزیر اعظم کلبھوشن یادیو کے خلاف بیان نہیں دے سکتا کہیں بھارتی سرمایہ کاری کو نقصان نہ پہنچ جائے نواز شریف کے ملکی سالمیت کے خلاف بیان سے آنیو الی حکومت پر اقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہیں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایسے بیانات کارگل، پٹھان کوٹ،سری لنکااور اب پاکستان میں دیا ہے جس سے بھارت پوری دنیا کے سامنے سچا بن گیا ہے نواز شریف ملک میں بادشاہت چاہتے ہیں تاکہ کوئی ان کے سامنے سر نہ اٹھا سکے چاہے ملک کو جتنا نقصان ہوتا ہے کوئی پرواہ نہیں ہم لوگ ملک کے ساتھ عہد وفا کرتے ہیں لیکن نواز شریف صرف اپنی اولاد اور پیسوں کیسا تھ عہد وفا کر تے ہیں نہوں نے کہا کہ نواز شریف کو قانون کے تحت سزا دی جائے کیونکہ انہوں نے ملک کے خلاف انٹرویو بھارت کے حق میں دیا وہ بہت بڑا ظلم ہے۔
شیخ رشید


Back to Conversion Tool