ارشد پپو قتل کیس ،چاند نیازی اور ذاکر ڈاڈا کی ضمانت مسترد

ارشد پپو قتل کیس ،چاند نیازی اور ذاکر ڈاڈا کی ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں نامزد سابق انسپکٹر چاند خان نیازی اور لیاری گینگ وار کے کارندے ذاکر ڈاڈا کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ارشد پپو قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے قتل کیس میں نامزد سابق انسپکٹر چاند خان نیازی اور لیاری گینگ وار کے کارندے ذاکر ڈاڈا کی جانب سے دائر ضمانت کی خواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان پر ارشد پپو کو قتل کرنے اور لاش کی بے حر متی کے شواہد موجود ہیں ۔ لہذا ملزمان کو رہا نہیں کیا جا سکتا ۔ واضح رہے کہ دوران سماعت کیس میں نامزد پیپلز پارٹی کے ایم این اے شاہ جہان بلوچ ، عزیر بلوچ سمیت دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے ۔ ارشد پپو قتل کیس میں نامزد ملزم چاند خان نیازی کو رینجرز نے گرفتار کیا تھا ۔ رینجرز کے مطابق لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے پولیس کی معاونت سے ارشد پپو کو قتل کیا تھا ۔ قتل کے بعد ملزمان نے ارشد پپو کی لاش تیزاب میں پھینک دی تھی ۔ کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بھی نامزد ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...