گورنرسندھ محمد زبیر نے سینیٹر سلیم ضیا کی عیادت کی

گورنرسندھ محمد زبیر نے سینیٹر سلیم ضیا کی عیادت کی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ(ن) صوبہ سندھ کے جنرل سکریٹری سینیٹر سلیم ضیا کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی عیادت کی اور سلیم ضیا کی طبیعت سے متعلق آگاہی حاصل کی ۔ گورنرسندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد مکمل صحتیاب فرمائے، آمین۔ سینیٹر سلیم ضیا نے تیمار داری کرنے پر گورنرسندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طبیعت میں اب کافی بہتری محسوس کررہاہوں ۔

Back to C

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر