رمضان میں گراں فروشی کے خلاف اقدامات کیے جائیں،عبدالرحمن سلفی

رمضان میں گراں فروشی کے خلاف اقدامات کیے جائیں،عبدالرحمن سلفی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا عببدالرحمن سلفی نے رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے کہا کہ رمضان میں گراں فروشی کے خلاف اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات کیے جائیں ۔دنیا میں دیگر ممالک اپنی عوام کو مذہبی ایام میں عوام کو ریلیف دیتے ہیں لیکن ہمارے وطن عزیز جوکہ اسلام کے نام پر وجود میں آیا یہاں کی عوام کو مذہبی اور خوشی کے تہواروں میں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا ہے۔ لہذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رمضان المبارک میں ریلیف بچت بازوں کا انعقاد کرائیں اور قیمتوں پر کنٹرول کروانے کی حکومتی سطح پر کوشش کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے بلوچستان کے جنرل سیکریٹری علی محمد ابو تراب کو لاپتہ کرنا قابل مذمت ہے وہ کئی مہینوں سے لاپتہ ہیں المیہ یہ ہے کہ دین اسلام اقامت دین کی جدوجہد کرنے والے شخص کے ساتھ اس طرح کرنا قابل افسوس عمل ہے۔ لہذا ہم ان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...