ڈاکٹر معراج الہدیٰ کا وادی نیلم واقعہ پر اظہار افسوس

ڈاکٹر معراج الہدیٰ کا وادی نیلم واقعہ پر اظہار افسوس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے آزاد کشمیر کے سیاحتی مرکز وادی نیلم پر پل ٹوٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ حکومت آئندہ اس طرح کے واقعات کے سد باب اور سیاحوں کو ہر قسم کی سہولت و حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کرے۔ صوبائی امیر نے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

B

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...