کراچی،7ہزار خواتین عازمین حج کو تربیت دی گئی

کراچی،7ہزار خواتین عازمین حج کو تربیت دی گئی

کراچی(پ ر) حاجی کیمپ سلطان آباد میں حرم فورم کراچی کے تحت خواتین عازمینِ حج کو پہلے سیشن میں 16روزہ تربیت کا اہتمام کیا گیا جس میں ملٹی میڈیا کے ذریعے تربیت دی گئی۔تربیتی کورس وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کے حاجی کیمپوں کی اعزازی نگراں حج ماسٹر ٹرینر شاہین ضیاء4 صاحبہ اور حرم فورم کراچی کی نگراں امینہ سلیم اور ان کی پانچوں اضلاع پر مشتمل ماسٹر ٹرینرز کی ٹیم نے 10اپریل تا 27اپریل روزانہ صبح 9:30تا 12:40تک پاسپورٹ ہال میں انجام دیا گیا۔ جس کی یومیہ حاضری 300سے 700تک رہی۔ ہر دن جس ضلع کی عازمین حکومتی شیڈول کے مطابق تربیت حج حاصل کر نے آئیں۔اسی ضلع کی ماسٹرٹرینرز نے پورے نظم و ضبط اور مکمل تربیتی پروگرام کے ساتھ روزانہ تربیت دی اور دعا ئیہ تسبیح (جس میں مکمل ارکانِ حج کا طریقہ اور دعائیں ہیں ) تقسیم کی گئیں۔ ضروری اشیاء4 کی خریداری کے لیے اسٹال بھی مستقل موجود رہا۔ تقریباً 7ہزار خواتین عازمین حج کو مکمل تربیت فراہم کی گئیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...